ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون

خواہش ہے کہ لوگ مجھے دوسرا بابراعظم کے بجائے میرے نام سے پکاریں، کرکٹر

خواہش ہے کہ لوگ مجھے دوسرا بابراعظم کے بجائے میرے نام سے پکاریں، کرکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے طیب طاہر کا کہنا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ کرکٹر ہیں لیکن اپنی الگ پہنچان بنانا چاہتا ہوں۔

سرائے عاالمگیر سے قومی ٹیم تک کا سفر طے کرنے والے طیب طاہر ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پڑھائی سے ذہنی پختگی اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ ایک کھلاڑی کےپاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے وقت نہیں ہوتا۔


انہوں نے کہا کہ کھیل اور پڑھائی دونوں کو ساتھ لیکر چلا، بس انسان کے اندر آگے بڑھنے کی لگن اور جذبہ ہونا چاہیے۔ طیب طاہر کے پسندیدہ کرکٹر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہیں تاہم وہ اپنی الگ شناخت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

طیب طاہر کے بقول بابر یا کسی اور کاپی نہیں کرتا، کھیلنے کا اپنا انداز ہے اور خواہش ہے کہ لوگ مجھے دوسرا بابر اعظم کے بجائے پہلا طیب طاہر کہہ کر مخاطب کریں۔

نوجوان کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں مصروف ہیں اور کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے جبکہ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران قومی ٹیم میں بھی موقع دیا گیا تھا۔
Load Next Story