پی ایس ایل8 نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل سیکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب کے بعد کھلاڑی آج شب کوئٹہ پہنچیں گے

شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب کے بعد کھلاڑی آج شب کوئٹہ پہنچیں گے (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ کیلئے انتظامات کاسلسلہ جاری ہے جبکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے کھلاڑیوں کی واپسی کا عمل بھی تقریبا مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں لیگ کی دو معروف ٹیموں گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل، عثمان قادر، محمد حارث اور اسامہ میر سمیت دیگر کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی جمعہ کی شب شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد کوئٹہ پہنچیں گے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے


پاکستان کے بڑا نام شاہد آفریدی بھی ایکشن میں دیکھائی دینگے، اس کے علاوہ پی سی بی کےچیف سلیکٹر ہارون رشید بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ امپائرز پینل میں شامل علیم ڈار اور آصف یعقوب کے ساتھ کمنٹری پینل کے ارکان نے بھی کوئٹہ کا رخ کرلیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے انتظامات کاسلسلہ زوروشور کے ساتھ جاری ہے،اس سلسلے میں سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!

واضح رہے کہ نمائشی میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروقخت ہوچکے ہیں جن کی قمیت محض 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔
Load Next Story