سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک

گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا اور جاتے ہوئے نقدی و قیمتی اشیا ساتھ لے گئے

حکومت اور اقوام متحدہ کے ارکان نے امن مذاکرات پر زور دیا ہے، فوٹو: فائل

سوڈان میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے 21 افراد کو ہلاک کردیا یہ واقعہ پوپ فرانسس کے دورے کے آغاز پر ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے جنوبی علاقے میں ایک گاؤں میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوپ فرانسس خانہ جنگی ختم ہونے، مفاہمت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے 3 روزہ دورے پر سوڈان پہنچے ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔


اقوام متحدہ کے مشن برائے جنوبی سوڈان نے بھی مسلح گروپوں سے اپیل کی ہے کہ خانہ جنگی کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ ملک میں امن سب کے لیے مفید ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں امن عامہ کی حالت نہایت مخدوش ہے۔ مختلف مسلح گروہ لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور جتھے بناکر گاؤں کے گاؤں اجاڑ دیتے ہیں۔

 

 
Load Next Story