فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے والے بلال اشرف نے ڈرامے میں انٹری کیوں دی
بلال اشرف جلد مایا علی کے ساتھ اپنے کیرئیر کے پہلے ڈرامے میں نظر آئیں گے
مشہور پاکستانی فلموں جانان، ایک ہے نگار، رنگ ریزا، یلغار اور سپر اسٹار جیسی بڑی فلموں میں ہیرو کا کردار کرنے والے لالی ووڈ اداکار بلال اشرف جلد اپنے کیرئیر کے پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
حال ہی میں ایک نجی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بلال اشرف نے مایا علی اور ڈرامے کے ہدایتکار احتشام الدین کو ڈرامہ کرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ڈراموں کی پیشکش ہوئی مگر اس مرتبہ وہ نہ نہیں کر سکے۔
بلال کا کہنا تھا کہ ان کا رجحان ڈرامے کی طرف اس لئے نہیں ہے کیونکہ ڈرامے میں ایک دن میں کئی کئی سین کی عکس بندی کی جاتی ہے، جبکہ فلم میں ایک یا دو سین ہی ہوتے ہیں۔ بلال اشرف کا کہنا تھا کہ مگر پاکستانی ڈرامے اپنی ہیئت میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور وہ اپنی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے پہلی مرتبہ ڈرامہ کرنے کا انتخاب کیا۔
ڈرامے کی کہانی کے بار ے میں بلال اشرف کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی مصنف ثروت نظیر نے اپنی اس کہانی 'یونہی' میں بہت سے پیغامات انتہائی سادگی اور خوبصورتی سے دیے ہیں۔
مایا علی کے ساتھ کئی مرتبہ اشتہارات اور فوٹو شوٹس میں نظر آنے والے بلال اشرف نے پہلی بار مایا کے ساتھ اداکاری کا اپنا تجربہ بہترین قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اتنی زبردست اداکارہ کے ساتھ کام کرنا بہت ہی اچھا ہوتا ہے۔
بلال اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے 'ڈرامے کرنا' مایا علی سے ہی سیکھا ہے۔
یاد رہے کہ بلال اشرف کو برطانوی جریدے 'ایسٹرن آئی' نے ایشیا کے 50 پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر رکھا تھااور وہ ٹاپ تھری فہرست میں واحد پاکستانی تھے۔