کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
ملزمان نے تیل چوری کے لیے 166 فٹ کی خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی
کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں سرکاری تیل چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ کی خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی۔ ملک بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔
شرافی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دو ماہ کے دوران کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری تیل لائن سے تیل چوری کرنے والی یہ تیسری لائن ہے جو پکڑی گئی ہے۔