جنرل راشد محمود کی کولمبو میں سری لنکن صدرسے ملاقات
مہنداراجاپاکسے کو صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
KARACHI:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود جو سری لنکاکے دورے پرہیں نے کولمبومیں سری لنکن صدر مہندا راجا پاکسے سے ملاقات کی اورانھیں صدر اور وزیر اعظم پاکستان کانیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔
انھوں نے کہاکہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان اعتماد ،باہمی احترام اور گہری دوستی کے رشتے قائم ہیں۔اس بات کااظہار دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے ہوتا ہے۔انھوں نے سری لنکن صدر کو T-20 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔سری لنکن صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون پر مشکور ہے،ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔