کام کا دباؤ وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت قدرے ناساز ہوگئی
تھکاوٹ،ذہنی تناؤ اور ہلکے بخارکی سی کیفیت کے باعث وزیراعظم نے خصوصی ریویو میٹنگ کی صدارت سے معذرت کرلی۔
کام کی زیادتی اوربعض اہم قومی امورکے حوالے سے بڑھتے ہوئے دبائوکے باعث منگل کے روزوزیراعظم نوازشریف کی طبیعت قدرے ناسازہوگئی۔
تھکاوٹ،ذہنی تناؤ اور ہلکے بخارکی سی کیفیت کے باعث وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اوردیگر یوتھ پروگراموں کے حوالے سے ہونے والی خصوصی ریویو میٹنگ کی صدارت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے سیکرٹری جاوید اسلم سے کہاکہ آپ اس میٹنگ کی صدارت کریں اورخود آرام کی غرض سے وزیراعظم ہائوس کے ذاتی رہائشی حصے میںچلے گئے۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کے جائزہ اوراپنے دورہ چین کے تیاری کے سلسلے میں ہونیوالے طویل اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نوازشریف سے ان کے ذاتی اسٹاف نے استفسارکیاکہ آپ کے ذاتی معالج ک وبلایا جائے تو انھوں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا اورکہاکہ میں ٹھیک ہوں بس ذرا آرام کرنا چاہتا ہوں۔