پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

حملہ آور کے ساتھ سہولت کار بھی تھا، دونوں ایک ہی موٹر سائیکل پر رنگ روڈ تک آئے، تحقیقاتی ٹیم نے فوٹیجز حاصل کرلیں

(فوٹو ویڈیو گریب)

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پولیس لائن دھماکا کیس میں تحقیقیات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خودکش حملہ آور دھماکے کے لئے اکیلا نہیں آیا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا اور وہ رنگ روڈ تک بمبار کے ساتھ ہی موٹرسائیکل پر سوار تھا۔


تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سہولت کار موٹرسائیکل چلا کر رنگ روڈ تک لایا جبکہ حملہ آور پیچھے بیٹھا ہوا تھا، بعد ازاں وہ رنگ روڈ سے علیحدہ ہوگیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کے ساتھ سہولت کار کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں جس کے بعد اب اُس کی تلاش کیلیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل پشاور میں قائم پولیس لائنز کی مسجد میں عین نماز ظہر کے وقت خودکش دھماکا ہوا تھا، جس میں 97 پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 سے زائد نمازی شہید ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

 
Load Next Story