امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

اے جے پی ٹیلر کی کتاب ’ہاؤ وارز بِگن‘ 23 مارچ 1980 کو واپس کی جانی تھی

(تصویر: انٹرنیٹ)

امریکا میں ایک لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 43 تقریباً سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست ورجینیا کی نیو پورٹ نیوز پبلک لائبریری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ لائبریری کے گریسم لائبریری برانچ میں موجود 'ریٹرن ڈراپ باکس' میں یہ غیر معمولی دریافت حال ہی میں ہوئی۔








View this post on Instagram


A post shared by Newport News Public Library (@nnlibrary)






اے جے پی ٹیلر کی کتاب 'ہاؤ وارز بِگن' 23 مارچ 1980 کو واپس کی جانی تھی۔

لائبریری کے عملے کو کتاب کے ساتھ کوئی بھی ایسی چیز موصول نہیں ہوئی جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ کتاب کی واپسی میں تاخیر کیوں ہوئی۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ لائبریری کے پاس چیک آؤٹ ریکارڈ موجود نہیں جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ کتاب کس نے نکلوائی تھی۔ تاہم، لائبریری کی جانب سے تاب لوٹانے والے کا شکریہ ادا کیا گیا۔
Load Next Story