پی ایس ایل 8 شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
ملتان کو میگا تقریب کیلیے دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا گیا
پی ایس ایل 8 کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ ملتان کو میگا تقریب کیلیے دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی، 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے۔
افتتاح کو چارچاند لگانے کیلیے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں پر ملنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی شہر بھر کو دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا ہے، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی صفائی کی جارہی ہے، وینیو کو بھی سجایا جائے گا۔
کمپنی کے آفیشل شکیل احمد کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب ملتان کیلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اس ایونٹ کیلیے مثالی اقدامات کیے جارہے ہیں، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ہی نہیں بلکہ پورے شہر کو صاف کرنے کے ساتھ سجایا بھی جائے گا، پلیئرز کے آنے سے پہلے تمام کام مکمل ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے 5 میچز کی میزبانی کرے گا، شکیل احمد کہتے ہیں کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کو سجانے کیلیے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔