راشد لطیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار

چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال کر کسی تنازعے میں الجھنا نہیں چاہتا، راشد لطیف

دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ترقی کرے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

HARIPUR:
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد لطیف نے کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال کر کسی تنازعے میں الجھنا نہیں چاہتا، کسی سے گلہ شکوہ نہیں، دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ترقی کرے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے 26 فروری کو اظہرخان کی جگہ راشد لطیف کو چیف سلیکٹر نامزد کیا تھا اور راشد لطیف کو یکم اپریل سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنی تھیں۔
Load Next Story