پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
ٹورنامنٹ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کے علاوہ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا ہوں گ جبکہ انہیں محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید سپورٹ کریں گے جو فورتھ امپائر کے کردار میں شامل ہوں گے۔
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق رکن روشن مہاناما لگاتار آٹھویں سال واپس آئیں گے اور پانچ میچ ریفریز کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن میں علی نقوی، افتخار احمد، جاوید ملک اور محمد انیس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب اور مارٹن سیگرز امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ فیصل آفریدی تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ہوگا ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔