عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، مستقبل کے ترقیاتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال
عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں ورلڈ بینک کے فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورگیس نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں میکرو اکنامک فریم ورک اور مستقبل کے ترقیاتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میتھیو ورگیس نے چیلنجنگ معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور معاشی استحکام کے لیے عالمی بینک کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔
اسحاق ڈار نے سیلاب سے بحالی کی کوششوں میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا اور پاکستان میں عالمی بینک کے فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔