ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار

والدہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ بیٹے نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا

پیر ودھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا

اپنی والدہ پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینےو الا بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔


ملزم کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ میرے بیٹے عمار یاسر نے مجھ پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔

راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول ماہم خان نے کہا ہے کہ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔ ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
Load Next Story