تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسد عمر کا راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر کا کمرہ خالی کرنے کا مشورہ

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کے اراکین کے استعفے کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجادی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ راجا ریاض اپوزیشن لیڈر کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں، عدالت نے اسپیکر کا سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا، 43 اراکین کی رکنیت بحال ہوگئی۔


مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، تمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئیں، پی ٹی آئی آئینی، قانونی اور سیاسی جنگ لڑ رہی ہے، امید ہے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی'۔

انہوں نے کہا کہ کُل جماعتی کانفرنس پر حکومت کی سنجیدگی پر حیرانی ہے، پی ٹی آئی کو دعوت بعد میں دی گئی اور الزام پہلے لگادیا گیا۔
Load Next Story