کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی، ریلوے انتظامیہ
پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، کوٹری اسٹیشن کے پاس ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کے پچھلے حصوں کے مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریسکیو کا کام ریلوے ورکروں نے شروع کر دیا ہے جب کہ حادثے کے سبب حیدرآباد سے کراچی کی آمدرفت معطل ہو گئی، ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا جس کے نتیجے میں حیدرآباد اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس مہران، قرارقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس سمیت دیگر گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔