سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد کردی
دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دانیہ کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا
سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حیسن کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جی مقدمے کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا مگر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کے ایف آئی اے کیخلاف کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس: عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کیخلاف مقدمے کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سُناتے ہوئے دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیو کیس: دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
یاد رہے کہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔