گلیڈی ایٹرز یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
پی سی بی اور فرنچائزرز وجہ بتانے سے گریزاں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اپنے پریکٹس سیشن اچانک منسوخ کردئیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمز کو ایک بجے پریکٹس سیشن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچنا تھا تاہم پریکٹس کو منسوخ کردیا گیا جس کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) اور فرنچائزرز کے ذمہ داران اس حوالے سے خاموشی اپنائے ہوئے ہیں۔