آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں آئی ایس پی آر
اسلام آباد : آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی امریکا دورہ سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
Which is a bi-annual event for military to military cooperation between the two countries. Senior Pakistan military leadership has been participating in the event since 2016.
2/2
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکار ی دورے پر ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف برطانیہ اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی پانچویں کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں، جس میں دو ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 2016 سے ہورہا ہے جس میں پاکستان ملٹری کی سینئر قیادت شرکت کرتی ہے۔