’پٹھان‘ عامر خان کی ’دنگل‘ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی انڈین پروڈیوسر
صرف چین کے اندر ’دنگل‘ نے بارہ سو کروڑ انڈین روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا، رونی اسکرو والا
انڈین پروڈیوسر رونی اسکرو والا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' اپنی تمام تر کامیابیوں کے باجود 'دنگل' کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی۔
فلمی نقاد ترن آدرش نے پچھلے ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ 'پٹھان' عامر خان کی 'دنگل کو پیچھے چھوڑ کر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن جائے گی۔
رونی اسکرو والا نے ترن آدرش کی ٹویٹ پر لکھا ہے کہ ہمیں اعداد و شمار کے حوالے سے کلیئر ہونا چاہئے، 'دنگل' عالمی طور پر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ صرف چین کے اندر 'دنگل' نے بارہ سو کروڑ انڈین روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا چناں چہ ہمیں ریکارڈ درست رکھنا چاہئے۔
شاہ رخ خان کے مداحوں کو رونی کی ٹویٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے اسے پروڈیوسر کا 'پٹھان' سے حسد قرار دیا ہے، شدید تنقید کے بعد رونی اسکرو والا نے اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔
رونی اسکرو والا نے انڈین فلم انڈسٹری میں مشہور فلموں کو پروڈیوس کیا ہے جن میں 'چنائے ایکسپریس' اور 'دھماکا' شامل ہیں۔