الخدمت کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ’’قرض بھی۔۔۔ فرض بھی‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
جاری کردہ بیان کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ملک اور بیرون ممالک سے ترک بہن بھائیوں کےلیے عطیات جمع کر رہی ہے اور ترکیہ میں برادر تنظیموں کی مدد سے پکے پکائے کھانے، فوڈ پیکج ،گرم کپڑوں، خیموں، بستروں اور کمبلوں کی فراہمی جاری ہے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈاکٹرز کی ٹیم ضروری سامان اور ادویات کے ہمراہ ترکیہ پہنچ رہی ہے اور جلد متاثرہ علاقوں میں میڈیکل آپریشنز کا آغاز کر دے گی۔
دریں اثنا الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبدالشکور زلزلہ متاثرین کی داد رسی اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترکیہ پہنچ گئے۔
انہوں نے ترک رفاعی ادارے حیرات فاؤنڈیشن اور آئی ایچ ایچ کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور زلزلہ زدہ علاقوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور بزنس کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر زلزلہ زدہ علاقوں میں قیمتی جانیں بچانے میں مدد کریں۔