خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

بلدیاتی نظام کے بغیر کسی ملک میں سیاسی نظام مکمل نہیں، عدالت الیکشن کمیشن کے اعلامیے کو کالعدم قرار دے، تحریک انصاف

(فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور تحصیل نوشہرہ کے چیئرمین اسحاق خٹک نے اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور خیبر پختونخوا الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔


پی ٹی آئی رہنما اسحاق خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنا غیر آئینی اقدام ہے، بلدیاتی حکومت کا کردار جمہوریت میں بہت نمایاں ہے، صوبائی جنرل الیکشن پر اثرانداز ہونے کی بنیاد پر بلدیاتی نمائندوں کو معطل کیا گیا۔

اسحاق خٹک نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو وفاقی حکومت کو بھی ختم کریں کیونکہ وفاق بھی ضمنی الیکشن اور صوبائی جنرل الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کریں گے، الیکشن پر اثر انداز ہونے کا جواز بنایا گیا جو ٹھیک نہیں ہے۔

اسحاق خٹک نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر کسی ملک میں سیاسی نظام مکمل نہیں، عدالت الیکشن کمیشن کے اعلامیے کو کالعدم قرار دے۔
Load Next Story