خیبر پختون خوا میں 600 سرکاری افسران کے تبادلے کا فیصلہ
تمام سرکاری افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،600 افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ آج ہی جاری ہونے کا امکان
خیبر پختون خوا حکومت نے 600 سرکاری افسران کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام سرکاری افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد آج ہی 600 افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
اطلاعات ہیں کہ تبدیل ہونے والوں میں سیکریٹریز، اسپیشل سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی سیکرٹریزاور ڈائریکٹرز شامل ہیں۔