خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

بدذائقہ کھانا

آمنہ جلیل، شیخوپورہ

خواب : میں نے دیکھا کہ ہم اپنے گھر ایک دعوت کر رہے ہیں جس میں خاندان کے بڑے بزرگ اور بہنوں کے سسرال والے موجود ہیں مگر جب کھانا لگتا ہے تو بہت ہی بدذائقہ ہوتا ہے کہ کوئی اس کو کھا نہیں سکتا ۔

سب لوگ میرے والدین کو لعن طعن کرتے ہیں اور ناراض ہو کر چلے جاتے ہیں ۔ بعد میں میری امی بھی ابا سے بہت لڑتی ہیں اور روتی جاتی ہیں ۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

رشتہ دار دشمن کا حملہ

پرویز منصور، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے ایک رشتے دار جو کبھی ہم سے نہیں ملے کیونکہ بزرگوں کے زمانے سے ان سے دشمنی آ رہی ہے وہ ہمارے گھر موجود ہیں اور مجھے شائد کسی چھڑی سے مار رہے ہیں ۔ اس کے بعد شاید وہ مجھ سے کچھ منگواتے ہیں اور پھر کوی محلول سا مجھ پہ پھینک دیتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو، کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

دعوت میں شرکت

رفیق بلال، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے دادا جان نے ہمارے سارے خاندان کو کہیں دعوت پہ بلایا ہے اور ایک بہت بڑا گھر ہے جہاں ہم سارے داخل ہو رہے ہیں ۔

پوری جگہ بہت زیادہ مضبوط اور لوہے جیسی ہے ۔ ہم سب بہت پرجوش ہو کر ایک بہت بڑے پھاٹک سے داخل ہوتے ہیں اور دور دور تک دو رویہ سڑک کو دیکھتے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔

اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

گھٹنے پر چوٹ لگنا

رابعہ فیصل، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے گھٹنے پہ شاید کوئی چوٹ لگ گئی ہے یا شائد ٹوٹ گیا ہے ۔ یہ مجھے اندازہ نہیں مگر میں خود کو بہت پریشان دیکھتی ہوں کہ اب کیا ہو گا ۔

میں کیسے چلوں گی اور یہ سب باتیں سوچ کر میں زیادہ پریشان ہو جاتی ہوں اور یہی سوچ سوچ کر روتی چلی جاتی ہوں کہ کیسے اب زندگی گزرے گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔

کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

والدہ کی آواز بند ہونا

آمنہ پیرزادہ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میری امی کے گھر میں کوئی فنکشن ہے اور ہم سب بھی ہیں کافی زیادہ رشتے دار بھی ہیں۔ وہاں دیکھتے ہیں کہ والدہ کی آواز اچانک بند ہو جاتی ہے اور سب رشتے دار اس پریشانی میں بنا کچھ کھائے چلے جاتے ہیں ۔

ہم سب بہت زور زور سے روتے ہیں کہ اب ہماری والدہ کبھی نہیں بول پائیں گی اور زندگی بھر گونگی ہی رہیں گی۔ خواب میں ہی ہم سب بہت رو رہے ہیں، جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا میں رو رہی ہوں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

پاؤں میں کانٹے چھبنا

آمنہ رضا ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ننگے پاوں پتہ نہیں کہاں جا رہی ہوں اور چلتے چلتے بہت سے کانٹے میرے پیروں میں چھبتے جا رہے ہیں ۔ درد کی شدت سے مجھ سے چلا نہیں جا رہا مگر راستہ ختم ہی نہیں ہوتا ۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

زلزلہ سے تباہی

محمد ابو بکر، لاھور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ جیسے بہت شدید زلزلہ آیا ہو اور ہر چیز بالکل ملیامیٹ ہو چکی ہے ، میں بہت زیادہ پریشانی میں ادھر ادھر بھاگتی ہوں مگر ہر جگہ تباہی کے علاوہ کچھ نہیں نظر آتا ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

چڑیا آزاد کرنا

شمشیر علی، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بازار سے گزر رہا ہوں اور وہاں پہ ایک آدمی چڑیا بیچ رہا ہے جس کو دیکھ کر میں رک جاتا ہوں اور اس سے چڑیاں لے کر آزاد کر دیتا ہوں یہ بات بعد میں اپنی والدہ کو بتاتا ہوں جو بہت خوش ہوتی ہیں اور مجھے پیسے دیتی ہیں کہ میں مذید پرندے آزاد کروا سکوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

چیل کا حملہ

احمر رحیم، لاہور


خواب : میں نے دیکھا کہ ایک چیل کہیں سے اڑتی ہوئی آئی اور میری چھت پہ بیٹھ گئی۔ میں بھی اس کو دیکھتا ہوا اپنے موبائل میں بھی مصروف ہوں۔ اچانک وہ دیوار سے اڑ کر تیزی سے غوطہ لگاتی ہے اور میرے سر پہ زور سے چونچ مارتی ہے ۔

میں گھبرا کر اور تکلیف کے مارے اٹھ کر بھاگتا ہوں مگر اتنی دیر میں وہ دوبارہ میرے سر پہ چونچ مارتی ہے جس سے شدید درد ہوتی ہے اور شائد اس کا پر میری آنکھ میں لگتا ہے جس سے وہاں بھی شدید درد و جلن ہونے لگتی ہے ۔ میں پھر بھی تیزی سے بھاگتا ہوا نیچے جاتا ہوں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔

کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

جال لگا کر بیٹھنا

محمد ادریس، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی خالی سی جگہ پہ جال لگا کر بیٹھا ہوں جیسے لوگ مچھلیاں پکڑنے کے لئے لگاتے ہیں مگر اس وقت شائد خواب میں مجھے مچھلیاں ذھن میں نہیں ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ پانی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ براہ کرام مجھے اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گلے سڑے تربوز

صائمہ شوکت،لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے سسرال میں کسی نے بہت سارے تربوز بھیجے ہیں اور میرے سب سسرالی رشتے دار یعنی میری نندیں و دیور مزے سے کھا رہے ہیں ۔ میں جب دیکھتی ہوں کہ وہ تو اتنے گلے سڑے ہیں میں اپنی ساس کو بتاتی ہوں وہ مجھ پہ خفا ہونے لگتی ہیں اور خود بھی کھانے لگتی ہیں ۔

پھر میں دیکھتی ہوں کہ میرے سب گھر والے بیمار ہیں اور میری ساس میرے میاں سے لڑائی کر رہی ہیں کہ میری وجہ سے سب بیمار ہوئے ہیں اور میرے میاں اس بات پہ مجھ سے ناراض ہو کر میکے چھوڑ آتے ھیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔

آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

بھکاریوں کی طرح جُھولی پھیلانا

ماہ نور بشیر،گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پتہ نہیں کس جگہ پہ بیٹھی ہوں اور جیسے فقیر اپنی جھولی پھیلاتے ہیں میں بھی خالی جھولی پھیلا کر بیٹھی ہوں اور سوچتی ہوں کہ میری جھولی بالکل خالی ہے اور اداس بیٹھی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

مکڑی کے جالے

فاطمہ مظہر، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر کی صفائی کر رہی ہوں اور یہ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ ہر کمرے میں بہت زیادہ مکڑی کے جالے لگے ہیں اور بہت زیادہ دیواریں خراب ہو چکی ہیں کسی کونے میں بہت منے سے انڈے ہوتے ہیں ۔

میں اپنی گھریلو ملازمہ سے کہتی ہوں کہ یہ چھپکلی کے اتنے انڈے ادھر سے اٹھا کر پھینکو مگر وہ کہتی ہے کہ یہ سانپ کے انڈے ہیں اور میں بہت ڈر جاتی ہوں اور صفائی کروانا چھوڑ کر اپنی امی کے گھر چلی جاتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

برتن ٹوٹنا

شازمین علی، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ مجھ سے برتن دھوتے ہوئے سارے ٹوٹ گئے ہیں اور میں پریشان ہوں کہ اب اپنے سسر کو کیسے کھانا دوں گی ۔

پھر اس کے بعد دیکھا کہ میں ٹوٹے ہوئے برتنوں میں ہی کھانا دے رہی ہوں اور میرے سسر ناراض ہو کر کھانا چھوڑ کر گھر سے باھر چلے جاتے ہیں ۔ میں پریشان ہو کر سوچتی ہوں کہ اب وہ اپنی بیٹی کو بتائیں گے اور وہ مجھ سے لڑے گی ۔ یہی باتیں سوچ کر میں خواب میں بھی خود کو پریشان دیکھتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

تحفے میں ٹوپی

بلال مقصود، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے ایک ٹوپی تحفتاً کسی نے بھیجی ہے اور میں اپنی امی کو بتا رہا ہوں کہ یہ سعودیہ سے آئی ہے اور اب میں اس کو پہن کر نماز پڑھنے جایا کروں گا ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

دعوت میں شرکت کرنا

مصروف حسین، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں دعوت پہ مدعو ہوں اور وہاں بہت انواع و اقسام کے کھانے ہیں جن میں سے کئی میں نے پہلے شائد کھائے بھی نہیں ۔ میرے ساتھ جو سفید لباس میں بزرگ ہوتے ہیں وہ بھی مجھے بڑھ بڑھ کر کھانے پیش کر رہے ہیں اور میں خود کو بہت مغرور محسوس کر رہا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

ندی کا پانی باہر نکلنا

احمد مرتضی، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے پاس جو ندی ہے اس میں بہت زیادہ پانی آ گیا ہے اور وہ کناروں سے نکل کر قریبی گھروں میں داخل ہو رہا ہے ہم سوچتے ہیں کہ ادھر سے نقل مکانی کر جائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ گھر میں بھی آ جائے اور بہت نقصان ہو جائے مگر ہم اس کے پار نہیں جا سکتے کیونکہ پانی کی سطح بہت بلند ہوتی ہے میری بہن یہ دیکھ کر رونے لگتی ہے کہ اب ہم نہیں بچ سکیں گے۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
Load Next Story