فیس بک کا پاسورڈ نہ دینے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

سفاک شوہر نے بیوی پر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ کر ویڈیو رشتے داروں کو بھیجی، پولیس نے گرفتار کرلیا

فوٹو اسکرین گریپ

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں فیس بک کا پاسورڈ نہ دینے پر شوہر نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں فیس بک کا پاسورڈ نہ دینے پر شوہر جلاد بن گیا اور اُس نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا۔ ظالم شوہر نے بیوی پر تشدد کیا اور بال کاٹ دیے جبکہ ویڈیو بناکر رشتے داروں کو بھیج دی۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Load Next Story