شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج کیس میں ضمانت منظور

تھانہ آب پارہ کیس میں گرفتاری برقرار ہونے کی وجہ سے رہائی عمل میں نہیں آئی۔

تھانہ آب پارہ کیس میں گرفتاری برقرار ہونے کی وجہ سے رہائی عمل میں نہیں آئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تھانہ مری میں درج کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم شیخ رشید احمد کو 1 لاکھ روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانیکا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اس کیس میں رہائی کی روبکار جاری کردی گئی تاہم تھانہ آب پارہ کیس میں گرفتاری برقرار ہونے کی وجہ سے رہائی عمل میں نہیں آئی۔

ضمانت کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ الحمداللہ مری کی جعلی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

شیخ رشید کے خلاف پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کا مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story