اداکار اعجاز اسلم نے اپنی کم عمری میں شادی پر خاموشی توڑ دی

ذاتی طور پر جلدی یا کم عمری میں شادی کے خلاف ہوں کیونکہ جب آپ کو موقع ملتا ہے تو بہتر فیصلہ اور انتخاب کرسکتے ہیں

فوٹو فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شادی والدین نے کم عمری میں کروادی تھی۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ 'میں بہت چھوٹا تھا جب میرے والدین نے میری شادی طے کر دی، میری شادی بہت جلد ہو گئی، جب انہوں نے مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کرتے دیکھا تو انہوں نے میرے بارے میں فیصلہ کرلیا حالانہ کے میری تین بہنیں اور میں اکلوتا بیٹا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ اکلوتا ہونے کی وجہ سے فیملی کا شادی کے لیے بہت زیادہ دباؤ تھا اسلیے والدین کے فیصلہ کو تسلیم کیا، شادی کے بعد میں نے اپنے کریئر پر بھی توجہ دی اور گھر والوں نے سپورٹ کیا'۔


اعجاز اسلم نے کہا کہ پہلے شادی جلدی کرنے کا رجحان تھا جبکہ آجکل ایسا نہیں ہے، لڑکیاں اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہے اور دیر سے شادی کرتی ہیں جبکہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ شادی جلدی یا کم عمری میں نہیں کرنی چاہیے'۔

اداکار نے اس کی وجہ کچھ اس طرح بیان کی کہ 'میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ زندگی کے تجربات آپ کو بہت کچھ سکھاتے ہیں، دنیا دیکھ کر اور لوگوں سے بات کر کے آپ بہت ساری چیزوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکتے ہیں اور یوں آپ اپنی زندگی کیلیے بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں'۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خاندانی دباؤ میں بچوں کی شادیاں جلد کر دی جاتی ہیں، خاص طور پر پاکستان میں شادیاں دو خاندانوں کے درمیان کی جاتی ہیں، جوڑا دو خاندانوں کے سامنے جوابدہ ہو جاتا ہے اور ان کی نجی زندگی خراب ہو جاتی ہے۔
Load Next Story