راولپنڈی محکمہ خوراک اور فلور ملز مالکان کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسلام آباد 14 فلور ملز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کریں، راولپنڈی فوڈ کنٹرولر

—(فوٹو : فائل)

راولپنڈی محکمہ خوراک اور فلور ملز مالکان کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی فوڈ کنٹرولر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسلام آباد کو 14 فلور ملز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کردی ہے۔


راولپنڈی محکمہ خوراک کے ارسال کیے گئے مراسلہ میں فلور ملز مالکان کی جانب سے ہڑتال کا ذکر کیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ راولپنڈی فلورملزمالکان ذخیرہ اندوز ہیں جو ہڑتال کی ترغیب دے رہے ہیں۔

مراسلے میں زور دیا گیا کہ 10 فلور ملزمالکان کے خلاف ڈی سی راولپنڈی اور 4 مالکان کے خلاف ڈی سی اسلام آباد کارروائی کریں۔ مراسلے میں انکشاف کیا گیا کہ فلور ملز مالکان آئندہ دنوں میں آٹے کی مصنوعی قلت کا باعث بن سکتے ہیں۔
Load Next Story