عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں عماد شرجیل کی خدمات کا سوچ رہے ہیں چیف سلیکٹر

کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں، ہارون رشید

کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں، ہارون رشید (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے ٹیم کے دورازے کھلے ہوئے ہیں البتہ عماد اور شرجیل کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلکٹر ہارون رشید نے کہا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں قومی سلیکٹرز یاسرحمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، پی ایس ایل اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے،ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ لیگ میں اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ عامر، عماد کی واپسی کی راہیں ہموار کرسکتا ہے، آفریدی


چیف سیکٹر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے بھی قومی ٹیم کی بہتری کا سبب بنیں گے، 25 سے 30 کھلاڑیوں کا قومی پول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ بینچ بھی مضبوط ہو۔

کامران اکمل کے حوالے سے کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کی وجہ سے عہدے سے مستعفیٰ ہوئے، انہوں نے مشاورت کے بعد دستبرداری کا فیصلہ کیا، پی ایس ایل کے اختتام پر دوبارہ بات کرنے کا سوچیں گے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے عامر کی ممکنہ واپسی پرسوال اٹھا دیا

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ بلاشبہ فاسٹ بولر محمد عامر بہت باصلاحیت ہیں لیکن گیند اب ہمارے کورٹ میں نہیں، وہ پرفارم کریں اور پلئینگ الیون کا حصہ بنیں، عماد وسیم اور شرجیل خان کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔
Load Next Story