حکومت بلیو اکانومی کے فروغ کیلیے نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے فیصل سبزواری

سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان نیوی نے اہم کردار ادا کیا، امن مشق 2023 کی اختتامی تقریب سے وزیر بحری امور کا خطاب

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ملک کے میں بحری آگہی کی ترویج میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے، حکومت بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے ساحلی علاقوں میں نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے۔


کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) کے تحت امن مشق 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان نیوی نے اہم کردار ادا کیا مجھے خوشی ہے اس نمائش میں بہت سے معاہدے طے پائے، کوشش ہوگی کہ ان معاہدوں کو تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ امن مشق 2023 نمائش 10 سے 12 فروری تک جاری رہی جس میں غیر ملکی فرمز سمیت 133 کنندگان نے شرکت کی۔
Load Next Story