شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری
سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مزید تفتیش کیلیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، ضمانت منظور کی جائے، استدعا
آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو شیخ رشید کی جانب سے درخواست ضمانت کے لیے وکیل سلمان اکرم راجا پیش ہوئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ آصف زردای کیخلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ آصف زرداری نے کوئی شکایت نہیں کی، تیسرے فریق کی شکایت پر مقدمہ بنا۔ جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 فروری تک جواب طلب کرلیا۔