برقع پوش خواتین شادی کے گھر کا صفایا کرکے فرار
خواتین نے رات گئے واردات میں لاکھوں روپے نقد، زیورات اور قیمتی اشیا چوری کرلیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے واردات کا علم ہوا
لیاقت آباد کے علاقے میں برقعہ پوش خواتین شادی کے گھر میں لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق شادی کے گھر میں چوری کی واردات خواتین نے انجام دی۔ واردات کا علم گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق گھر والے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں گئے ہوئے تھے ۔ رات 3 بجے واپس گھر پہنچے تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور تمام الماریاں بھی کھلی ہوئی تھیں۔
فوٹیج دیکھ کر معلوم ہوا کہ 3 برقعہ پوش خواتین نے گھر میں گھس کر واردات کی۔ گھر سے 4 لاکھ روپے نقدی ، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور قیمتی اشیا چوری کی گئیں ۔ فوٹیج میں 3 نقاب پوش خواتین کو 11 فروری کی رات 11 بجے گھر میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں واضح ہے کہ خواتین نے گھر میں داخل ہونے سے قبل گھر کے باہر چکر لگایا۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔