پی سی بی نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے بگ تھری کی مشروط حمایت پر آمادگی ظاہر کردی

بگ تھری کی حمایت سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے،چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی

2015 سے 2023 تک بھارت سے سیریز کو بھی شرائط میں رکھا گیا ہے، نجم سیٹھی فوٹو: فائل

پی سی بی نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے بگ تھری کی حمایت کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی جبکہ چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ بگ تھری کی حمایت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کی حمایت کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے، پی سی بی کی جانب سے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں 2015 سے 2023 سے پاکستان کے لیے کرکٹ سیریز شامل ہیں جبکہ 2015 سے 2023 تک بھارت سے سیریز کو بھی شرائط میں رکھا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان اب تنہا نہیں رہا، بگ تھری کی حمایت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2015 سے 2023 تک ممبر ممالک سے کرکٹ کھیلے گا جس کے لیے تمام ممالک نے یقین دہانی کرادی ہے اور بھارت سمیت تمام ممالک سے دوطرفہ سیریز کے معاملات طے پاگئے ہیں، نجم سیٹھی نے کہا کہ مستقبل کے دوروں کو جلد حتمی شکل دے دیں گے ۔
Load Next Story