لاہور ہائی کورٹ ایڈوکیٹ جنرل سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی درست قرار
پانچ رکنی بینچ کے ایک فاضل رکن نے فیصلے سے اختلاف کیا
لاہور ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی برطرفی درست قرار دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی.
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور97 لا افسروں کی برطرفی کو درست قرار دے دیا۔ پانچ رکنی بینچ کے فاضل رکن جسٹس عاصم حفیظ نے چار ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا جبکہ چار ججز نے درخواستوں کو جزوی منظور کرلیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔