صدر سے وزیر خزانہ کی ملاقات میثاق معیشت کی تجویز

اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کو آئی ایم ایف معاہدے سمیت دیگر امور پر بریف کیا، ذرائع

تعطل کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر عارف علوی سے ملاقات اہم ہے، ذرائع:فوٹو:فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے ملاقات میں میثاق معیشت کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخزانہ نے صدر کو آئی ایم ایف سے معاہدے سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔


اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو میثاق معیشت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ ذرائع نے وزیرخزانہ کی کچھ تعطل کے بعد صدرعلوی سے ملاقات کو غیر معمولی قراردیا۔

بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم گفتگو کی۔

انہوں نے عمران خان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے حالیہ ملاقات اور ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی۔
Load Next Story