کراچی میں شدید دھند حد نگاہ میں کمی

دھند کے باعث حد نگاہ میں 1500 میٹرز تک کمی ہوئی، محکمہ موسمیات

پولیس حکام نے ڈرائیور کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے:فوٹو:آصفہ ادریس/ایکسپریس ویب

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شدید دھند سے حد نگاہ میں کمی آگئی۔

کراچی میں رات گئے سے شروع ہونے والی دھند صبح صبح شدت اختیار کرگئی۔ دھند کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔




محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ 1500 میٹرز تک گری۔ وقت گزرنے کے ساتھ حد نگاہ میں بہتری آئی گی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story