بلوچستان کے 9 اضلاع میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری

بلوچستان کے 9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج تیسرے روز بھی جاری رہی

(فوٹو : فائل)

بلوچستان کے 9 اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو خصوصی مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے 9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج تیسرے روز بھی جاری رہی، جس کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔


اعلامیے کے مطابق پولیو مہم کے دوران 575 کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں، قلعہ سیف اللہ ،پشین ، چمن ، قلعہ عبداللہ ، چاغی ، لورالائی، نوشکی کے ،ژوب کے یونین کونسلز شامل ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
Load Next Story