یہ میری حکومت نہیں ہماری تب ہوگی جب نواز شریف یہاں ہونگے مریم نواز

موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں، حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں، یوتھ کے نمائندوں سے گفتگو

میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں، چیف آرگنائزر ن لیگ (فوٹو فائل)

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔


یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں مریم نواز کی گفتگو سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ میری حکومت نہیں ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔
Load Next Story