پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو بغاوت کیس شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار خان کی بغاوت کے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار خان کی بغاوت کے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت (فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو بغاوت کیس شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار خان کی بغاوت کے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاندانہ گلزار خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ان سے متعلق سوال کیا جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ابھی یہ شامل تفتیش نہیں ہوئیں جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے آپ شامل تفتیش ہوں پھر دیکھتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

Load Next Story