اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں 6 افراد کو زخمی کرنے والا ’ جنگلی چیتا‘ پکڑا گیا
چیتے کو اسلام آباد وائلڈ لائف نے بے ہوش کر کے ریسکیو کیا، ایک گھنٹے بعد جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو کر چھ شہریوں کو زخمی کرنے والے چیتے کو وائلڈ لائف اور ریسکیو حکام نے 8 گھنٹے بعد زندہ پکڑ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں جنگلی چیتا داخل ہوگیا جس پر اہل محلہ نے امدادی ادارے اور وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔
چیتے کے حملے کے پیش نظر مکین گھروں میں محصور ہوئے اور ریسکیو 1122 کے رضاکار ، وائلڈ لائف حکام وقوعہ پر پہنچے۔ تاہم مہارت اور ہتھیار نہ ہونے کے سبب امدادی رضاکار چیتے نہیں نہیں پکڑ سکے تھے۔ ریسکیو ادارے 1122 نے کہا کہ ہمارے پاس خون خوار چیتے کو قابو کرنے کے لیے کوئی جدید ہتھیار نہیں ہے۔
[video width="600" height="1067" mp4="https://www.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-16-at-4.38.50-pm-1676558629.mp4"][/video]
بعد ازاں وائلڈ لائف کی ٹیم چیتے کو پکڑنے پہنچ گئی تاہم جنگلی چیتا قابو نہ آسکا، اس دوران علاقے کو سیل کر کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی، خونخوار چیتے نے اس دوران وائلڈ لائف عملے کے دو ارکان اور سیکیورٹی محفاظوں سمیت چھ افراد کو زخمی کیا۔
[video width="600" height="1067" mp4="https://www.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-16-at-8.38.06-pm-1676562664.mp4"][/video]
بعد ازاں ریسکیو حکام اور وائلڈ لائف کی ٹیم نے جنگلی چیتے کو بے ہوش کیا اور اُسے 8 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو کرلیا جبکہ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جائے۔
ترجمان 1122 نے بتایا کہ چیتے کو بحفاظت اسلام آباد وائلڈ لائف نے ریسکیو کیا ہے، وہ ایک گھنٹے تک بے ہوش رہے گا اور پھر اُسے وائلڈ لائف حکام جنگل میں آزاد کردیں گے۔ خوفزدہ شہریوں نے 8 گھنٹے بعد چیتے کے پکڑے جانے پر سکھ کا سانس لیا۔