گینگ واراورکالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 111 ملزم گرفتار

منگھو پیرپولیس اوررینجرزنے15افرادکوحراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور 2 موٹر سائیکلیںبر آمد ہوئیں

منگھو پیرپولیس اوررینجرزنے15افرادکوحراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور 2 موٹر سائیکلیںبر آمد ہوئیں ۔ فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے لیاری گینگ وارکے زخمی کارندے سمیت111ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، دستی بم چھینا اورلوٹا گیا سامان برآمد کرلیا ۔


تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی آپریشن ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کی سربراہی میں خرم وارث ، ڈی ایس پی سجاد علی اور دلشاد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ الصدف سوسائٹی کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے6 کارندوں سمیت15مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4کلاشنکوف، 4 دستی بم اور9 ٹی ٹی پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے8ملزمان سلیم احمد ، امجد خان،ذوالفقار ،شاہ ولی عرف قمر ، احمد نور ، جمشید خان ، راشد ، اور نعمان عرف نعمانوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،بلال کالونی سے بھتہ خور حضرت سعید کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ، پیرآباد پولیس نے قصبہ کالونی سے لوٹ مار میں ملوث ملزم فراز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

منگھو پیر پولیس اور رینجرز نے 15افرادکوحراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور 2 موٹر سائیکلیںبر آمد ہوئیں ،پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو گرفتار ملزمان غفور اور یوسف کے دو ساتھی امین اور محمد علی فرار ہوگء،کراچی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے 70ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا،چاکیواڑہ پولیس نے میرا ناکہ روڈ پر مقابلے کے دوران زخمی حالت میں لیاری گینگ وار کے کارندے عقیل عرف پٹھان ولد گل نواز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
Load Next Story