پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری اسپیکر قومی اسمبلی سمیت فریقین کو نوٹس

اسپیکر کی جانب سے 43 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا

(فوٹو فائل)

پی ٹی آئی کے 43 مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ریاض فتیانہ سمیت دیگر مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے، جس میں 43 ارکان کے استعفے منظور کرنے کے اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر تمام فریقین کو 7 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل


واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کررکھا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا ۔

مزید پڑھیں: 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کردیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر کی جانب سے 42 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا قومی اسمبلی کی 43 نشستوں پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرنے کے بعد مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
Load Next Story