بھارت سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پرعمر قید ہوگی
گجرات میں پیپر لیک ہونے کے باعث اسکول ٹیچرز اور جونئیر کلرکوں کی بھرتی 9 مرتبہ منسوخ ہوچکی ہے
بھارت میں سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پر عمرقید کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں سرکاری ملازمتوں کے امتحانات میں آن لائن یا آف لائن نقل، دھوکہ دہی یا پرچہ آؤٹ کرنے پر مجرم کو عمر قید اور اس کام میں ملوث تنظیموں کو 10 کروڑ روپے جرمانے تک کی سزا دی جاسکے گی۔
قانون کو ابتدا میں آرڈیننس کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس قانون کے مطابق اگر کوئی امتحان دینے والا شخص کسی مسابقتی امتحان (آن لائن یا آف لائن) میں دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے یا دوسرے امیدوار کو دھوکہ دینے میں مدد دیتا ہے یا غیر منصفانہ طریقوں میں ملوث ہوتا ہے تو اسے کم از کم تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے تک کی سزا دی جائے گی۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں امتحان دینے والے کو مزید نو ماہ قید بھگتنا ہوگا۔ اگر یہ حرکت دوسری بار ہوئی تو مجرم کو کم از کم 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے مزید 30 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
گجرات میں پیپر لیک ہونے کی وجہ سے 2014 سے لے کر اب تک اسکول ٹیچرز اور جونیئر کلرکوں کی بھرتی کم از کم نو بار منسوخ کی گئی ہیں۔ دیگر بھارتی ریاستوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔