16گھنٹے تک فضا میں گھوم پھر کر طیارہ وہیں اترا جہاں سے اُڑا تھا
نیوزی لینڈ سے آنے والی مسافر بردار طیارے کو امریکا نے واپس بھیج دیا
نیوزی لینڈ سے امریکا جانے والا طیارہ 16 گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس وہیں آگیا جہاں سے پرواز بھری تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آکلینڈ سے اُڑان بھرنے والی ایئر نیوزی لینڈ کی فلائٹ 16 گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد امریکا پہنچی تو اسے واپس جانے کا کہہ دیا گیا اور یوں طیارہ واپس آکلینڈ آگیا۔
ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر آتشزدگی کی وجہ سے پرواز کو کسی اور ایئرپورٹ لے جانے کو کہا گیا لیکن دوسرے امریکی ہوائی اڈے پر اترنے سے کاروباری سرگرمیوں میں بہت زیادہ خلل پڑتا اس لیے طیارے کو واپس لانا پڑا۔
ایئر لائن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی اور امریکی ایئرپورٹ پر طیارہ اتارتے تو طیارہ کئی دنوں تک وہیں کھڑا رہتا جس سے متعدد دیگر شیڈول سروسز اور صارفین متاثر ہوتے۔
یوٹرن فلائٹ سے آکلینڈ واپس آنے والے مسافروں کو دیگر پروازوں کے ذریعے امریکا روانہ کردیا گیا۔