واپڈا نے اپنی کرکٹ ٹیم بحال کرنے احکامات جاری کردیئے
تمام یونٹس کو اپنی ٹیمیں بنانے کی ہدایت کردی گئی
ڈومیسٹک کرکٹ بحالی کے بعد پاکستان واپڈا نے اپنی کرکٹ ٹیم بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
ذرائع کے مطابق واپڈا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں حصہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام یونٹس کو اپنی ٹیم تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔
واپڈا کے تمام یونٹس نے انٹریونٹ کی تیاریوں کا بھی آغاز کردیا ہے جبکہ این ٹی ڈی سی انٹریونٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے گزشتہ ماہ اداروں کو اپنی ٹیمیں بحال کرنے کے لیے خط لکھے تھے جس پر واپڈا نے پی سی بی کو آمادگی ظاہر کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔