یاسمین راشد کا آڈیو لیک پرعدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ

ایجنسیاں صرف دہشت گردوں کی ریکارڈنگ کر سکتی ہیں جبکہ یہاں پر دہشت گرد آزادی سے کارروائیاں کررہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی

—فائل فوٹو

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے حالیہ آڈیو لیک پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بنانا رپبلک بنایا ہے، جنہوں نے آڈیو لیک کی شرم کریں، میں اپنی پرائیوسی میں مداخلت کے خلاف عدالت جارہی ہوں۔

زمان پارک میں میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی کی ریکارڈنگ نہیں کر سکتے، صرف دہشت گردوں کی ریکارڈنگ ایجنسیاں کر سکتی ہیں جبکہ یہاں پر دہشت گرد آزادی سے کارروائیاں کررہے ہیں۔


مزیدپڑھیں: ہماری آج رات خاموشی سے گزر جائے گی؟ یاسمین راشد اور ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک


انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی آزادی پر حملہ کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، نگران حکومت جے آئی ٹی کی منظوری نہیں دے سکتی ہے، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے ہیں۔
Load Next Story