ملتان سلطانز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کیلیے پُرعزم
آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا بھی ٹکراؤ
پی ایس ایل8 میں ملتان سلطانز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کیلیے پُرعزم ہیں جب کہ آج ہوم گراؤنڈ پر پاور ہٹرز سے مزیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
پی ایس ایل8میں اتوار کو 2میچز کھیلے جائیں گے، ملتان اسٹیڈیم میں سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، میزبان ٹیم مسلسل تیسری فتح کیلیے کوشاں ہے۔
رائیلی روسو اور کپتان محمد رضوان زبردست فارم میں ہیں، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ اور خوشدل شاہ کو اب تک کھل کر صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں مل سکا مگر یہ سب پاور ہٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، پیسر احسان اللہ کی اب تک کی کارکردگی تہلکہ خیز رہی، عباس آفریدی نے اچھا ساتھ دیا،اسامہ میر کی اسپن کا جادو بھی چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی
حریف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاور ہٹرز کی فہرست طویل ہے، پال اسٹرلنگ،کولن منرو،راسی وان ڈر ڈوسین،اعظم خان، آصف علی، شاداب خان سب چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،تجربہ کار پیسرز رومان رئیس اور فہیم اشرف اچھے ردھم میں ہیں،وسیم جونیئر اور ٹام کرن وکٹ لینے والے بولرز ہیں،اسپنر شاداب خان کو لائن و لینتھ بہتر بنانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے دی
دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور میزبان کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا،فخرزمان کی موجودگی میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، نوجوان مرزا طاہر بیگ بھی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے بے چین ہیں، شائی ہوپ، سکندر رضا،حسین طلعت، ڈیوڈ ویزا اور لیام ڈاسن جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، بولنگ لائن اپ میں شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف، زمان خان اور ڈیوڈ ویزا جیسے فائٹر پیسرز موجود ہیں،اسپنرز سکندر رضا اور لیام ڈاسن سے امیدیں وابستہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندر فتوحات کا سفر جاری رکھنے کے خواہاں
کراچی کنگز شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرچکے،اچھا کھیلے بھی تو قسمت نے ساتھ نہیں دیا،ناقص فیلڈنگ کا مسئلہ بھی ہے،شرجیل خان، جیمز ونس، حیدر علی، میتھیو ویڈ، شعیب ملک اور عماد وسیم کو مضبوط بولنگ کے سامنے بہتر کھیل پیش کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا، محمد عامر، محمد موسٰی، اینڈریو ٹائی اور جیمز فلر کو بولنگ پلان بہتر کرنا ہوگا،اسپنر عماد وسیم ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔