درخت پر دو روز سے پھنسی بلی کو بچا لیا گیا

برطانیہ میں 50 فٹ کی بلندی پر پھنسی بلی کو جانوروں کی تنظیم کے تین افراد نے بحفاظت زمین پر اتار لیا ہے

برطانیہ میں ایک درخت پر دو روز سے پھنسی بلی کو بحفاظت نیچے اتارلیا گیا ہے۔ فوٹو: آر ایس پی سی اے

برطانیہ میں درخت کی چھٹائی کرنے والے تین ماہرین نے ایک بلی کو بچا لیا ہے جو گزشتہ دو روز سے درخت پر پھنسی ہوئی تھی اور اس کی جان کو خطرہ تھا۔

برطانیہ کے علاقے کیلے میں رائل سوسائٹی فار دی پریونشن آف کرووَلٹی آف اینیمل (ارایس پی سی اے) نے درخت تراشنے والی تنظیم سے رابطہ کیا اور اس طرح انہوں نے 50 فٹ پر موجود بلی کو بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلی کے مالک نے پلے آر ایس پی سی اے سے رابطہ کیا اور وہ جائے وقوع پر پہنچے۔ انہوں نے دیکھا کہ بلی شاخ میں الچھ چکی ہے اور نیچے آنے سے قاصر ہے۔


اس کے بعد تنظیم کے اہلکاروں نے اپنی جانب سے بہت کوشش کی کہ کسی طرح بلی کو بچا لیا جائے لیکن اس میں شدید ناکامی ہوئی۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات کے ان افسران سے رابطہ کیا گیا جو درخت کی چھٹائی کے ماہر ہیں۔

انہوں نے درخت کی شاخیں تراشیں اور بلی کا راستہ بھی ہموار کیا، کل تین افراد نے اس بلی کو بچایا جو اب بالکل خیریت سے ہے۔

 
Load Next Story