ترکیہ زلزلہ ریسکیو 1122 پنجاب نے 15 لوگوں کو زندہ بچالیا
ٹیم اب تک 15 زندہ لوگوں کو ریسکیو کر چکی، 63 لاشوں کو ملبے سے نکالا، ترجمان
ریسکیو 1122 پنجاب کا ترکیہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، ٹیم ابتک 15 لوگوں کو زندہ بچاچکی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ٹیم نے آج (اتوار کو) حطائے میں 3 لاشوں کو منہدم عمارتوں سے نکالا، ریسکیو 1122 کی ٹیم آدیامان اور حطائے میں 146 مختلف لوکیشنز کو سرچ کر چکی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریسکیو 1122 ٹیم اب تک 15 زندہ لوگوں کو ریسکیو کر چکی ہے، 184 لاشوں کی نشاندہی کی جبکہ 63 لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
ترجمان ریسکیو پنجاب نے کہا کہ پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔