اہم سنگ میل داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کیلئے دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا گیا

4320 میگا واٹ پر مشتمل داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہستان میں داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے مقام پر دریائے سندھ کا رخ کامیابی کے ساتھ موڑ دیا گیا۔

ڈیم کی تعمیر کیلئے دریائے سندھ کا رخ موڑنے کیلئے یہ پہلی ٹنل ہے اور داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلے سے 2026 میں بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔

اس موقع پر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور کنسلنٹ موجود تھے اور پروجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرز اور ورکروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
Load Next Story